کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں سمن آباد پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کے پی کے، سوات، کابل سے آپریٹ ہونے والا منشیات مافیا کا گینگ ایس ایچ او سمن آباد افتخار آراٸیں کے نشانے پر بدنام زمانہ 4 منشیات فروش گرفتار جنکے قبضے سے 6120 گرام اعلی کوالٹی کی چرس، 2500 گرام ہیروئن و کوچ برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات۔ ڈی آٸ جی ویسٹ امین یوسف زئی و ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے خلاف تھانیداروں کو سخت ترین ہدایات، ایس ایچ او سمن آباد افتخار آراٸیں نے منشیات مافیا کا جینا حرام کردیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او سمن آباد افتخار آراٸیں کی سربراہی میں خیبر پختونخوا، سوات و کابل سے آپریٹ ہونے والے منشیات مافیا کے گینگ کو دھر لیا ملزمان میں شامل محمد رحمان ولد رحمت گل، نثار محمد ولد انہاج الدین عرف کلو خان، اقبال حسین ولد وزیر زادا، نیک محمد ولد ہادی خان کے قبضے سے 6120 گرام اعلی کوالٹی کی چرس و 2500 گرام ہیروئن برآمد جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں کام آنے والی کوچ بھی سمن آباد پولیس نے اپنی تحویل میں لے لی ملزمان کے پی کے، سوات، کابل، گلگت سے کراچی آتے وقت منشیات کو کوچ کے مختلف خانوں میں خفیہ طور پر چھپا کر لاتے اور کراچی میں مختلف علاقوں منشیات کو فروخت کیا کرتے تھے ملزمان کافی عرصے سے اس زہریلے کاروبار کو خفیہ طور پر کراچی میں فروغ دے رہے تھے جسے آج ایس ایچ او سمن آباد افتخار آراٸیں اور انکی پولیس ٹیم نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنا ڈالا ملزمان کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے سلسلے کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او سمن آباد افتخار آراٸیں نے یہ موقف اپنایا کہ زہر بیچنے والے کتنے ہی چالاک کیوں نا ہوں قانون سے بالاتر نہیں انکے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے عمل کو جاری رکھتے ہوۓ انکا مکمل خاتمہ کیا جاٸیگا۔
![]()