Home / اہم خبریں / عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کا وعدہ کیا اور میں عوام سے کیا گیا وعدہ وفا کرونگا۔ خان جسکانی

عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کا وعدہ کیا اور میں عوام سے کیا گیا وعدہ وفا کرونگا۔ خان جسکانی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ماڑی پور یوسی 40 کے علاقے بدھنی گوٹھ ٹھنڈی سڑک کے عوام کے دیرینہ مسئلے پانی کی فراہمی کا مسئلہ حل کرنے پر ماڑی پور ینگ مسلم ذکری انجمن کی جانب سے چیئرمین خان جسکانی کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ۔ اس موقع پر رہنماؤں و علاقہ معززین نے کہا کہ خان جسکانی نے علاقے میں 11 سال پرانا مسئلہ حل کرکے عوام کی دعائیں لی ہیں۔ علاقہ معززین نے کہا کہ ماضی کے منتخب نمائندوں نے صرف وعدے کئے اور ووٹ لیکر اپنی شکل تک نہیں دکھائی اور سلیمانی ٹوپی پہن کر غائب ہوگئے لیکن چیئرمین خان جسکانی نے علاقے میں رہتے ہوئے عوام کے مسائل حل کئے اور عوام کو پینے کے پانی جیسی نعمت کے بحران سے چھٹکارا دیلایا۔ معززین نے بتایا کہ پانی‘ سیوریج‘ صفائی ستھرائی‘ تعلیم‘ صحت سمیت دیگر مسائل کے حل میں بھی خان جسکانی کے کردار قابل تحسین ہے۔ علاقہ میں پانی آتے ہی خواتین اور دیگر افراد نے جھولیاں اٹھا اٹھا کر خان جسکانی کے حق میں دعائیں کیں اور ان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو جھلک آئے۔ اس موقع پر خان جسکانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماڑی پور ولیج اور دل لفلاح آباد میں بھی پانی کا کام آئندہ دس سے پندرہ روز میں شروع ہوجائیگا اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کا وعدہ کیا اور میں عوام سے کیا گیا وعدہ وفا کرونگا انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے ہیں اور عوام کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے ہر دل عزیز ایم این اے اور ایم پی اے سے بھی اس علاقے کے لئے فنڈ لے کرآپ لوگوں کے مسائل جلد از جلد حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کروں گا۔ اس موقع پر پنڈال میں موجود عوام کی جانب سے جئے بھٹو‘ جئے بینظیر‘ جئے بلاول اور جئے خان جسکانی کے نعرے بھی لگائے گئے۔ خان جسکانی نے وائس چیئرمین چوہدری سعید کو کہا کہ وہ علاقے میں اسٹریٹ لائٹس بھی فراہم کریں تاکہ عوام کو رات گئے آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ آخر میں ماڑی پور ینگ مسلم ذکری انجمن کی جانب سے خان جسکانی و دیگر معززین کے اعزاز میں ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے