تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کی کاروائی عادی جرائم پیشہ ملزم گرفتار

کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کی کاروائی عادی جرائم پیشہ ملزم گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں بوٹ بیسن پولیس ان ایکشن جراٸم پیشہ عناصروں کے گرد گھیرا تنگ، بیشتر عناصر علاقہ چھوڑ کر فرار ڈاکو راج کرنے والے عناصر ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کے نشانے پر اسٹریٹ کرمنل بوٹ بیسن پولیس کے شکنجے میں غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات۔ ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل، ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ و اے ایس ہی کلفٹن سہاۓ عزیز کے ڈاکو راج کرنے والے عناصر کے خلاف تھانیداروں کو سخت ترین ہدایات، ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے اسٹریٹ کرمنلز سے سختی سے نمٹنے کے لئے اپنی پولیس ٹیم کو الرٹ کردیا علاقہ بھر میں ناکہ بندی کرتے ہوۓ جراٸم پیشہ عناصروں کے گرد گھیرا تنگ پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری۔ کامیاب کارروائی کرتے ہوۓ اہلکاروں نے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر کو دپوچ لیا ملزم غلام مرتضی ولد حفیظ اللہ بخش کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی برآمد ملزم عادی جراٸم پیشہ ہے اور اسلحہ کے زور پر کٸ شہریوں کو قیمتی سامان سے محروم کر چکا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے عمل کو تیز کیا جارہا ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام اباد میں انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ گرفتار تین چینی شہری بھی شامل

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے