ڈگری (رپورٹ: محمد عرفان راجپوت) ٹاؤن کمیٹی ڈگری اور یو سی پبن میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی الیکش کی تقریب حلف برداری۔ ڈگری ضمنی بلدیاتی الیکشن میں ٹاؤن کمیٹی ڈگری اور تعلقہ ڈگری کی یوسی پبن ٹو کے کامیاب کونسلرز میر ذوالفقار تالپور، میر عزیر تالپور اور وائس چئیرمین یوسی پبن ٹو نجیب الرحمٰن آرائیں کی تقریب حلف برداری مختیار کار آفس ڈگری میں منعقد ہوئی کامیاب ہونے والے امیدواروں سے حلف رٹیرنگ آفیسر و مختیار کار ڈگری علی نواز سموں نے لیا اس موقع ڈگری شہر کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور صحافی بھی موجود تھے۔