Home / اہم خبریں / پاک فوج نے اے 100 راکٹ اپنے ڈیفنس سسٹم میں شامل کرلیا

پاک فوج نے اے 100 راکٹ اپنے ڈیفنس سسٹم میں شامل کرلیا

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاک فوج نے پاکستانی سائنس دانوں کا تیار کردہ اے 100 راکٹ اپنے ڈیفنس سسٹم میں شامل کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے مقامی سطح پر تیار کردہ اے 100 راکٹ آرٹلری کے ملٹری لانچ راکٹ سسٹم میں شامل کرلیا۔ اس ضمن میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ملکی سطح پر اے 100 راکٹ بنانے پر پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز کے کام کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان ڈیفنس انڈسٹری نے تیزی سے ترقی کی ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے