ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے برآمد کنندگان کے لئے پیشگی ادائیگی کی سہولت بحال کردی ہے۔ جولائی 2018 میں سٹیٹ بینک نے پیشگی ادائیگی کی سہولت پر پابندی عائد کی دی گئی تھی جسے ختم کر دیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مجاز ڈیلر کو خام مال، معاونتی اشیاء اور پرزے درآمد کرنے کی غرض سے درآمد و برآمد کنندگان کی طرف سے دس ہزار ڈالر فی انوائس پیشگی ادائیگی کے لین دین کی اجازت دے دی ہے اور اس حوالے سے سٹیٹ بینک اور امپورٹروں و ایکسپوٹروں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
![]()