تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مسلم کمرشل بینک ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ فضل خالق

مسلم کمرشل بینک ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ فضل خالق

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) مسلم کمرشل بینک ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے اورعوام دوست پالیسیوں کے باعث و عوام کا اعتماد بینک پر بڑھتا جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بینک کے ڈیپازٹ میں خاطر اضافہ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم کمرشل بینک مین برانچ کے منیجر اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ فضل خالق نے پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین لطیف الرحمٰن خان کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر مسلم کمرشل بینک کے کریڈٹ آفیسر عدنان خان مروت اور محمد فیاض کے علاوہ ریڈیو پاکستان کے ریٹائرڈ کنٹرولر عطااللہ اکبر بلوچ، سردار عبدالشکور استرانہ، ویٹرنری آفسیر ڈاکٹر عمران اللہ خان بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ ایم سی بی نے کہا کہ مسلم کمرشل بینک صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ کاروباری اور زرعی قرضے بھی فراہم کررہا ہے جبکہ یوٹیلٹی بلز جمع کروانے کے لئے سہولیات پانی، سایہ دار جگہ اور مستعد سٹاف خدمت کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کمرشل بینک کی بہترسہولیات کی بناء پر عوام کا اعتماد روز بروز بڑھتا جارہا ہے۔ انہوں نے صارفین پر زور دیا کہ کسی بھی سٹاف ممبر سے شکایت کی صورت میں منیجر کے ساتھ رابطہ کریں یا کمپلینٹ بکس میں اپنی شکایت لکھ کر ڈال دیں انشاء اللہ فوری طور پر اس کا ازالہ کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے