Home / اسلام آباد / جسٹس آصف سعید کھوسہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا نیا چیف جسٹس تعینات کر دیا گیا وہ 18 جنوری سے چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے

جسٹس آصف سعید کھوسہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا نیا چیف جسٹس تعینات کر دیا گیا وہ 18 جنوری سے چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ کے سینیئرجسٹس آصف سعید کھوسہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا نیا چیف جسٹس تعینات کر دیا گیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے منظوری دے دی۔ وزارت قانون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد 18 جنوری سے چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے۔ موجودہ چیف جسٹس ثاقب نثار کے عہدے کی مدت 17 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ اس وقت سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔ انہیں دسمبر 2016 میں سپریم کورٹ کا جج تعینات کیا گیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے