ٹنڈو آدم ( رپورٹ: رضوان احمد ) اڈیرولال ویلفئیر کے زیر اہتمام 100 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں ٹنڈوآدم اور گردونواح کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جس میں دلہنوں کو جہیز اور سلامی بھی دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مقامی میرج ہال میں اڈیرولال ویلفئیر کے زیر اہتمام 100 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں ٹنڈوآدم اور گردونواح کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جس میں دلہنوں کو جہیز اور سلامی بھی دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مقامی میرج ہال اڈیرولال ویلفئیر کے زیر اہتمام ہر سال کی اجتماعی شادیوں کا پروگرام کیا گیا۔ جس میں اب کی بار 100 جوڑوں کی شادیاں کی گئیں، 50 جوڑے مسلمان اور 50 جوڑے ہندو اپنے اپنے عقیدے کے طریقے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ جس میں ہر دلہن کو جہیز میں فرنیچر، برتن، کپڑے ودیگر اشیاء اورسلامی بھی دی گئیں۔ اس موقع پر نئے جوڑوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے شادی کے بندھن میں بندھ جانے پر وہ بہت خوش ہیں اور اس مہنگائی کے دور میں شادی کے اخراجات برداشت کرنا مشکل ہوچکا ہے اور ہمیں خوشی ہے کے اڈیرولال ویلفئیر کی وجہ سے ہماری شادی ہوئی اور تقریب کا انعقاد کرنیوالوں کیلئے دعا گو ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نثار احمد میمن، مسلم لیگ ن مینارٹی سندھ کے صدر شام ڈاکٹر شام سندر داس نے فلاحی تنظیم اڈیرولال ویلفیئر کے صدر بابا راج کمار کو بھرپور مالی تعاون کا یقین دلایا۔ اڈیرولال ویلفئیر کے چیئرمین بابا راج کمار نے کہا کے ہم اپنی چھوٹی سی کوشش میں مصروف ہیں۔ اگلے سال اس سے زیادہ اجتماعی شادیوں کا انعقاد کریں گے تاکہ غریب اور نادار بچیوں کے گھر آباد ہو سکیں، انہوں نے کہا کے اس تقریب کے لئے سندھ بھر کے مخیر حضرات کا بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا بھی کیا۔
![]()