Home / اہم خبریں / ملک ریاض کے ساتھ جو کرنا ہیں کریں مگر عدالت بیرون ملک میں موجود سرمایہ کاروں کے سرمائے کو تحفظ فراہم کرے۔ میجر (ر) ہارون صدر وائس آف اووسیز

ملک ریاض کے ساتھ جو کرنا ہیں کریں مگر عدالت بیرون ملک میں موجود سرمایہ کاروں کے سرمائے کو تحفظ فراہم کرے۔ میجر (ر) ہارون صدر وائس آف اووسیز

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وائس آف اووسیز کے صدر میجر (ر) ہارون نے کہا ہے کہ گورنمنٹ اس وقت کہاں تھی ، جب بیرون ملک افراد بحریہ ٹاؤن میں سرمایہ کاری کر رہے تھے۔ عدالت بیرون ملک میں موجود افراد کی سرمایہ کاری کو تحفظ فراہم کرے اوور سیز کی سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے ہم سپریم کورٹ میں لیگل پٹیشن دائر کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک افراد نے میڈیا کے اشتہارات کی وجہ سے بحریہ ٹاؤن میں سرمایہ کاری کی۔ اسٹیٹ بینک نے بحریہ ٹاؤن کے نام سے پے آرڈر جاری کیے۔ اسٹیٹ بینک نے اس وقت اعتراض کیوں نہیں اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک ریاض کے ساتھ جو کرنا ہیں کریں مگر عدالت بیرون ملک میں موجود سرمایہ کاروں کے سرمائے کو تحفظ فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے سپریم کورٹ میں لیگل پٹیشن دائر کریں گے تاکہ بیرون ملک سرمایہ کاروں کے سرمائے کو تحفظ مل سکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے