بنوں (رپورٹ: جنید وزیر) متاثرین شمالی وزیرستان بکاخیل کیمپ میں سپورٹس گالا اختتام پذیر ہوگیا. کرنل وقاص حمید نے مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے. جمعرات کے رو ز بکاخیل ٹی ڈی پیز کیمپ میں کرکٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی71 فیلڈ رجمنٹ آرٹلری کرنل وقاص حمید تھے جن کا ڈھول کی تھاپ پر شاندار استقبال کیا گیا اور شائقین نے اپنے روایتی رقص اتنڑ (دھمال) کا بھر پور مظاہرہ کیا- کرکٹ ٹورنمنٹ کا فائنل میچ وزیرستان فائٹر اور ایف ڈی ایم اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو وزیرستان فائٹر نے جیت لیا میچ کے اختتام پر کیمپ میں عارضی رہائش پذیر متاثرین کا کہنا تھا کہ پاک آ رمی کی جانب سے یہاں پر کھیلوں کے انعقاد کا مقصد ہماری نوجوان نسل کے ذہنوں پر چھائے ہوئے خوف کے سائے مٹانا ہے اس لئے یہاں پر ہر دو ماہ بعد سپورٹس گالا کا اہتمام کیا جا رہا ہے اسی طرح کیمپ میں متاثرین کی تعلیم و تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے اُنہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات ہماری دہلیز پر ہمیں پہنچائی جارہی ہے اگر کوئی شدید بیمار ہو تو خلیفہ گل نواز ہسپتال ٹاؤن شپ بنوں میں فری علاج معالجہ کیا جاتا ہے ہمیں تمام سہولیات میسر ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آرمی کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
![]()