Home / اہم خبریں / پاکستانی باڈی بلڈر سرفراز خان نے دبئی عالمی چیمپئن شپ2018 جیت لی۔ ایک گولڈ میڈل اور 2 سلور میڈلز کے ساتھ سرفراز خان سرفراز ہوئے۔ اپنے بل بوتے پر ٹائٹل جیتنا حکومتی سرپرستی پر سوالیہ نشان ہے۔ غازی پاکستان فاؤنڈیشن

پاکستانی باڈی بلڈر سرفراز خان نے دبئی عالمی چیمپئن شپ2018 جیت لی۔ ایک گولڈ میڈل اور 2 سلور میڈلز کے ساتھ سرفراز خان سرفراز ہوئے۔ اپنے بل بوتے پر ٹائٹل جیتنا حکومتی سرپرستی پر سوالیہ نشان ہے۔ غازی پاکستان فاؤنڈیشن

کراچی (رپورٹ: نوپ نیوز) 22 سالہ پاکستانی نوجوان باڈی بلڈر سرفراز خان نے حکومتی سرپرستی کے بغیر زاتی خرچے پر دبئی میں منعقد ہ عالمی 2018 مسل مانیا میں گولڈ میڈل، نیچرل چیمیئن شپ میں دوسری اور مسل مانیا کلاسک نیچرل 2018 میں سلور میڈل حاصل کئے۔ تقریب تقسیم انعامات میں سرفراز خان نے پاکستانی پرچم لہرا کر پاکستان کا نام بلند کیا واضح رہے کہ سرفراز خان نے کسی حکومتی سرپرستی کے بغیر ٹائیٹل اپنے نام کیا ہے چیئرمین غازی پاکستان فاؤنڈیشن ڈاکٹر راجہ غلام مصطفی بھٹی، ایئر کموڈور (ر) سید نہال عابد رضوی، بریگیڈیئر (ر) محمد زبیر شیخ، بریگیڈیئر (ر) راجہ شاہد غنی، کمانڈر (ر) محمد فاروق بٹ، چوہدری اکمل خورشید کاہلوں، ڈاکٹر شاہد عمران ایڈوکیٹ، منیر حسین شر، عدنان ظفر آرائیں، رومان میر محسود، ذیشان خان، خان بدین مہمند و دیگر نے مبارکباد پیش کی ہے۔ دریں اثناء غازی پاکستان فاؤنڈیشن نے مارچ 2019 میں مسٹر غازی پاکستان 2019 کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس میں سرفراز خان کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے