Home / اہم خبریں / کراچی میں گلبرگ پولیس کا جراٸم پیشہ و گٹکا مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر سمیت بدنام زمانہ گٹکا فروش گرفتار

کراچی میں گلبرگ پولیس کا جراٸم پیشہ و گٹکا مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر سمیت بدنام زمانہ گٹکا فروش گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں گلبرگ پولیس کا جراٸم پیشہ و گٹکا مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر سمیت بدنام زمانہ گٹکا فروش ایس ایچ او گلبرگ سید راشد علی کے شکنجے میں ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا و زہریلی چھالیہ، غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور چوری شدہ موٹر ساٸیکل برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے غنڈہ راج و سماج دشمن عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم نے تھانیداروں کو جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات دیے۔ معاشرے کے ناسوروں کے لئے خوف و دہشت کی علامت مانے جانے والے ایس ایچ او گلبرگ سید راشد علی نے معاشرے کے ناسوروں کا قلعہ قمعہ کرنے کا عزم کرلیا۔ کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او گلبرگ سید راشد علی کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر سمیت بدنام زمانہ گٹکا فروش کو دھر لیا ملزمان میں شامل دانش شاہد ولد محمد شاہد اور محمد شعیب خان ولد عبدالعزیز جبکہ راحیل نامی ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جسکی تلاش کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے