کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں نیو کراچی پولیس کا گٹکا مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن 2 عناصر گرفتار بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا و زہریلی اشیا برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل تیز۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے تھانیداروں کو گٹکا مافیا کے خلاف سخت ترین ہدایات- ایس ایچ او نیو کراچی فیض الحسن نے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کو جیل منتقل کرنے کا عزم کرلیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او نیو کراچی فیض الحسن کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش کے 2 کارندوں کو دھر لیا ملزمان میں شامل جاوید عرف ماموں ولد غلام صابر اور محمد فہیم ولد محمد سلیم کے قبضے سے مضر صحت گٹکا ماوا ۔ زہریلا چھالیہ و اشیا برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے۔