کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں زمان ٹاٶن پولیس کا گٹکا مافیا، منشیات فروش و اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف بھرپور ایکشن 3 عناصر گرفتار مقدمہ درج تفتیش کا آغاز۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات ایس ایس پی کورنگی علی رضا کے تھانیداروں کو معاشرے کے ناسوروں کے لئے سخت ترین ہدایت، ایس ایچ او زمان ٹاٶن انظار عالم گٹکا مافیا، جراٸم پیشہ و منشیات فروشوں کے لئے خوف کی علامت بن گئے کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او زمان ٹاٶن انظار عالم کی سربراہی میں بدنام زمانہ گٹکا فروش سمیت منشیات مافیا کے کارندے کے ساتھ ساتھ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر ایس ایچ او زمان ٹاٶن انظار عالم کے شکنجے میں ملزمان میں شامل محمد فیضان ولد شرافت علی، عبدالحکیم عرف باراجا ولد محمد اعجاز اور نعمان ولد حضرت خان کے قبضے سے اعلی کوالٹی کی چرس، چوری شدہ موٹر ساٸیکل، اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا اور زہریلی چھالیہ برآمد ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او زمان ٹاٶن انظار عالم نے یہ موقف اپنایا کہ حکام بالا کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوۓ معاشرے کے ناسوروں کو گھسیٹتے ہوۓ جیل منتقل کرینگے خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔