تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں رضویہ پولیس کا مفرور و جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن، اشتہاری ملزم سمیت متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی میں رضویہ پولیس کا مفرور و جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن، اشتہاری ملزم سمیت متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں رضویہ پولیس کا مفرور و جراٸم پیشہ عناصروں کے ساتھ ساتھ زہریلا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن کا عمل جاری اشتہاری، جراٸم پیشہ و منشیات مافیا ایس ایچ او رضویہ نواز بروہی کے نشانے پر۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے جراٸم پیشہ، اشتہاری و سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات، ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم نے تھانیداروں کو سخت ترین احکامات جاری کرتے ہوۓ جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کو جیل منتقل کرنے کی ہدایات دی۔ خوف و دہشت کی علامت مانے جانے والے ایس ایچ او رضویہ نواز بروہی نے معاشرے کے ناسوروں کے لئے ڈنڈا اٹھا لیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او رضویہ نواز بروہی کی سربراہی میں اشتہاری ملزم سمیت متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 عناصر کو دھر لیا جبکہ ایک سہولت کار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ملزمان میں شامل زاہد ولد جہانزیب، حسن فقیر ولد لعل فقیر اور عادل خان کے قبضے سے 3 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس، نقدی، چوری شدہ موٹر ساٸیکل برآمد جبکہ ملزمان کے باقی سہولت کاروں کے لئے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے