ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ شہر کے گنجان آباد علاقہ سرکلر روڈ پر قتل کا دلخراش واقعہ، ذاتی دشمنی کے نتیجے مسلح ملزمان نے وزیر قبیلے کے 38 سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزمان موقع سے فرار ہونے کامیاب، لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ ڈیرہ بنوں روڈ پندرہ میل کیچ کا رہائشی 38 سالہ خوشحال خان ولد محمد جان قوم وزیر گھر سے ڈیرہ آیا ہواتھا کہ سرکلر روڈ پیس ہوٹل کے قریب مسلح ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ مقتول کی لاش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ پولیس کے مطابق قتل کا افسوسناک واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔ مقتول کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا اور اس کی ذاتی دشمنی بھی پائی جاتی ہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔