کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں پاکستان بازار پولیس کا جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن 8 ملزمان گرفتار۔ غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، چوری شدہ موباٸل فونز، 20 ہزار روپے نقدی، آلات کمنہار بازی کا سامان برآمد ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کھٹیان کے جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات ایس ایچ او پاکستان بازار ماجد کورائی نے غنڈہ راج کرنے والے عناصروں سمیت سماج دشمن عناصروں کو جیل منتقل کرنے کا عزم کرلیا۔ کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او پاکستان بازار ماجد کورائی کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 عناصر سمیت جوا سٹا مافیا کے 5 کارندوں کو دھر لیا ملزمان میں شامل محمد وقاص ولد عبدالغفار، سہیل عباس ولد نظیر احمد، طلحہ ولد افتخار ملک، عبدالصمد ولد متی الرحمن، کامران ولد علی جان، نقی ولد تقعی، محمد افضل ولد ایوب اور سراج ولد اسحاق کے قبضے سے 20000 روپے نقدی، غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، چوری شدہ موباٸل فونز و موٹر ساٸیکل اور آلات کمنہار بازی کا سامان برآمد ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے مزید چھان بین کے سلسلے کو تیز کردیا گیا ہے ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران درجنوں سے زاٸد مختلف جراٸم کی وارداتيں کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔