تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈی پی او گجرات کی ہدایت پررشوت لینے والے اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے تین پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا

ڈی پی او گجرات کی ہدایت پررشوت لینے والے اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے تین پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا

گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) ڈی پی او گجرات سید علی محسن کاظمی کی ہدایت پررشوت لینے والے اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے تین پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا، ڈی پی او گجرات نے تمام پولیس افسران کو واضح پیغام دے رکھا ہے کہ محکمہ میں موجود رشوت خور کالی بھیڑوں کا مکمل صفایا کردیا جائے گا اوران کو ناصرف محکمہ سے فارغ کیا جائے گا بلکہ ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لاکر انہیں نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کرپشن جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے تاکہ شہریوں کا پولیس پر اعتماد بحال ہوسکے اور انصاف و میرٹ کا نظام قائم ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 14 دسمبر کو موضع ماڑی ورائچاں کے رہائشی شبیر احمد کے گھر پر شادی کا فنکشن تھا۔ جس پر تھانہ صدر جلالپورجٹاں پولیس کو اطلاع دی گئی کہ مہندی کے فنکشن میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی ہورہی ہے۔ جو تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے اے ایس آئی شعیب آفتاب کانسٹیبل محمد اشفاق اور اجمل نصیر کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور شبیر احمد اور اس کے بیٹے مدثر شبیر کو گھر سے باہر بلایا اور کہا کہ تم لوگوں نے آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کروائی ہے اور ساتھ ہی گالیاں دیں، نازیبا الفاظ بولے اور دھکے دے کر شادی پر آئے مہمانوں کے سامنے ان کی بری طرح تذلیل کی۔ جس کے بعد انہیں مقدمہ کے اندراج سے ڈرا کر دس ہزار روپے رشوت لے کر چھوڑ دیا۔ ڈی پی او گجرات سید علی محسن کاظمی نے واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کروائی، جس میں تینوں پولیس افسران نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا اور رشوت وصول کرکے محکمہ کی بدنامی کا باعث بنے۔ ڈی پی او گجرات نے ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں کو سختی سے حکم دیا کہ تینوں پولیس افسران کو فوری گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا جائے اور مقدمہ درج کر کے انہیں نشان عبرت بنا دیا جائے۔ جو ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر تینوں رشوت خور پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا اور مزید تفتیش شروع کردی۔ ڈی پی او گجرات نے کہا ہے کہ ایسے عناصر محکمہ کیلئے ناسور ہیں جن کوناصرف محکمہ سے فارغ کیا جائے گا بلکہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کر انہیں نشان عبرت بنا دیا جائے۔ ایسی کالی بھیڑیں کا محکمہ سے مکمل صفایا محکمہ کو کرپشن سے پاک کردیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے