تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں زمان ٹاؤن پولیس کا جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ چھاپوں و کارروائيوں کا سلسلہ جاری 4 ملزمان گرفتار

کراچی میں زمان ٹاؤن پولیس کا جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ چھاپوں و کارروائيوں کا سلسلہ جاری 4 ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں زمان ٹاٶن پولیس کا جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ چھاپوں و کارروائيوں کا سلسلہ جاری 4 عناصر گرفتار۔ غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، اعلیٰ کوالٹی کی چرس، نقدی اور شراب کی بوتلیں برآمد- ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش تیز۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات- ایس ایس پی کورنگی علی رضا کے ڈسٹرکٹ کورنگی کے تھانیداروں کو جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے لئے زمین تنگ کردینے کی ہدایت- ایس ایچ او زمان ٹاٶن انظار عالم نے غنڈہ راج و زہریلا کاروبار کرنے والوں کے لئے ڈنڈا اٹھا لیا۔ کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او زمان ٹاٶن انظار عالم کی سربراہی میں 4 عناصروں کو دھر لیا ملزمان میں شامل شاہد محمد ولد شیر محمد، عرفان علی ولد غلام حسین، بابر مسیح ولد منظور مسیح اور اشتیاق عرف بادشاہ ولد محمد رفیق کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی، مسروقہ موٹر ساٸیکل، اعلٸ کوالٹی کی 1015 گرام چرس اور 30 شراب کی بوتلیں برآمد- ملزمان عادی جراٸم پیشہ ہونے کے ساتھ ساتھ منشیات و شراب کے ڈیلر بھی ہیں اور کراچی کے مختلف علاقوں میں شراب و چرس آرڈر پر ڈیلوری دیا کرتے ہیں- ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے