میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص ثاقب اسمائیل میمن اور ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ کی کوششیں رنگ لے آئیں روڈ حادثے میں زخمی ہونے والی ڈگری کی پولیس اہلکار شبنم جروار صحتیاب ہونے لگیں- کراچی کے سول اسپتال کے ٹراما سینٹر کے وارڈ نمبر 23 میں داخل شبنم جرار کی صحت میں بہتری آنے لگی جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والی پولیس اہلکار شبنم جروار نے کہا ہے کہ ڈی آئی جی، ایس ایس پی میرپورخاص کی جانب سے مالی معاونت اور کوششوں پر انکی شکر گزار ہوں اللہ پاک کے خصوصی کرم سے میں اب صحتیاب ہوں۔