تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص ڈھورو نارو میں منشیات سمیت سماجی برائیوں کے خلاف رگہوویر یادگارکمیٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

میرپورخاص ڈھورو نارو میں منشیات سمیت سماجی برائیوں کے خلاف رگہوویر یادگارکمیٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈھورو نارو میں منشیات سمیت سماجی برائیوں کے خلاف رگھوویر یادگارکمیٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ و ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سیاسی سماجی رہنماوں سمیت عوام کی بڑی تعداد کی شرکت۔ تفصیل کے مطابق ڈھورو نارو میں منشیات سمیت دیگر سماجی برائیوں کے خلاف رگھوویر یادگار کمیٹی کی جانب سے پریس کلب سے لیکر گرہوڑی بس اسٹاپ تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت کامریڈ نندلال میگھواڑ، اللہ بچایو آریسر، عارف قریشی، محسن سومرو، تاراچند، ایس بانر، سکندرچوپان، دیوان میگھواڑ و دیگر نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی گرہوڑی بس اسٹاپ پر پہنچ کر جلسے کی صورت اختیار کرگئی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کامریڈ نندلال میگھواڑ، اللہ بچایو آریسر،عارف قریشی، جنرل کونسلر محسن سومرو، سکندرچوپان، تاراچند ایس بانر، دیوان میگھواڑ و دیگر نے کہاکہ منشیات کی لعنت ہماری نسلوں کو تباہ کررہی ہے۔منشیات کے ناسور کی وجہ سے نوجوان نسل زندہ لاش بن رہی ہیں۔ منشیات، جوا سود کی وجہ سے عوام کا جینا حرام ہوگیا ہے۔ ان سماجی برائیوں کی وجہ سے کئی نوجوان موت کے منہ میں جاچکےہیں۔ پولیس اور انتظامیہ کا کردار افسوس ناک ھے۔ رہنماؤں نے کہا کہ گذشتہ روز ٹرین کے نیچے آکر ٹکڑے ٹکڑے ہوکر فوت ہوگیا۔ اس کی ہلاکت کا سبب کچی شراب کا استعمال تھا۔ کچی شراب اور جوا کے اڈوں اور سود کی وجہ عوام کا جیناحرام ہوگیا ہے۔ پولیس و انتظامیہ کو چاہییے کہ منشیات سمیت سماجی برائیوں کے خلاف فوری ایکشن لے کر موثرکاروائی کی جائے۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ اگر منشیات وسماجی برائیوں کے خلاف اقدامات نہیں کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائےگا۔ دوسری جانب ڈی ایس پی پتھورو عبدالرزاق بگٹی و ایس ایچ او ڈھورونارو احمدبخش راھموں نے کہا کہ منشیات و دیگر سماجی برائیوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ عوام کو چاہییے کہ پولیس سے ان برائیوں کے خاتمے میں تعاون کریں اور منشیات سمیت برائیوں کے اڈوں کی نشاندھی کریں پولیس کاروائی کرے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے