کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کا معاشرے کے ناسوروں کے خلاف تابڑ توڑ چھاپوں و کارروائيوں کا سلسلہ جاری۔ ڈیفنس، کلفٹن کے مختلف علاقوں میں خواتین سے انکا موباٸل نمبر مانگ کر انکو ہراساں کرنے والا درندہ ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کے نشانے پر. ملزم گرفتار پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن ڈیفنس، کلفٹن کے مختلف علاقوں میں خواتین سے نمبر مانگ کر انکو بلیک میلنگ و ہراساں کرنے کا معاملہ خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے وقت خاتون نے نبیل موسی کی ویڈیو اپنے موباٸل میں محفوظ کرلی تھی۔ ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کو ویڈیو موصول ہوتے ہی انہوں نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لئے کراچی کے مختلف مقامات پر تابڑ توڑ چھاپوں و کارروائيوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ ملزم کو دھر لیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ و ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ و اے ایس پی سہاۓ عزیز کے خصوصی ٹاسک پر ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ نبیل موسی کی گرفتاری کے لئے اپنی انتھک محنت کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ ملزم کو ڈھونڈ نکالا ملزم سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔