Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں آوارہ کتوں کی بہتات، آوارہ کتوں نے خاتون کی ناک کاٹ دی جبکہ 2 خواتین اور بچے سمیت 4 افراد زخمی

میرپورخاص میں آوارہ کتوں کی بہتات، آوارہ کتوں نے خاتون کی ناک کاٹ دی جبکہ 2 خواتین اور بچے سمیت 4 افراد زخمی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں آوارہ کتوں نے حملہ کرکے 2 خواتین ایک بچے سمیت 4 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا- کوٹ غلام محمد کے گاؤں میر انور ٹالپر میں 45 سالہ فاطمہ خاصخیلی پر چار کتوں نے حملہ کرکے ناک کاٹ دی- چھیڑنے پر گاؤں کے وڈیرے روشن تھیبو، ایک خاتون اور ایک بچے تارا چند کو کتوں نے کاٹ لیا- زخمیوں کو طبی امداد لے لیے کوٹ غلام محمد کے تعلقہ اسپتال لے جایا گیا- اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سردی کے موسم میں کتوں کے کاٹنے کے کیسز بڑھ جاتے ہیں ہم ویکسین کر رہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی خاور حسین مرحوم کی پہلی برسی، پریس کلب سانگھڑ میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

کراچی/سانگھڑ، (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے وابستہ معروف نوجوان صحافی اور پریس کلب سانگھڑ کے رکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے