کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کا شیشہ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن 2 عناصر گرفتار مضر صحت شیشہ اور فلیورز برآمد مقدمہ درج تفتیش کا آغاز۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات- ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کو مٹی چٹانے کا عزم کرلیا- سماج دشمن عناصروں کا جینا ہوا حرام معاشرے کے ناسور ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کے نشانے پر- کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کی سربراہی میں مضر صحت شیشہ حقہ کی فروخت میں 2 عناصروں کو دھر لیا ملزمان میں شامل ملک فہاد امتیاز ولد امتیاز اور محمد اکرم ولد صفدر محمد کے قبضے سے مختلف قسم کے مضر صحت شیشہ حقہ اور فلیورز برآمد دونوں ملزمان کیفے عرابک ڈیفنس فیز 6 کے علاوہ کراچی کے پوش علاقوں میں مضر صحت کاروبار کو فروخت دے رہے تھے اسکے علاوہ ڈیلوری بھی آرڈر پر کیا کرتے تھے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے- رابطہ کے دوران ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ سماج دشمن عناصروں کے ساتھ کھلی جنگ کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہیگا انکے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھینگے انکا قلعہ قمعہ کرکے علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کیا جاٸیگا
![]()