Home / اہم خبریں / جنوری 2019 میں بڑے پیمانے پر میرپورخاص میں اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا- ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

جنوری 2019 میں بڑے پیمانے پر میرپورخاص میں اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا- ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ جنوری 2019 میں بڑے پیمانے پر میرپورخاص میں اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا اس بات کا اعلان انہوں نے اپنے دفتر میں ڈویژنل اسپورٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرپورخاص سمیت عمرکوٹ اور تھرپارکرمیں بھی اسپورٹس فیسٹیول منعقد کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ میرپورخاص کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے یہاں کے کئی لوگ اسپورٹس کے شائقین ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اسپورٹس سرگرمیوں کی وجہ سے میرپورخاص اہمیت رکھتا ہے ڈویژن اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے مقامی کھیلوں کے فروغ کیلئے کرکٹ، ہاکی، والی بال، ایتھلیٹکس، کبڈی، فٹبال اور باکسنگ کے مقابلے کرائے جائیں گے کمشنر کو بتایا گیا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس (پی سی بی گراؤنڈ) میرپورخاص میں اسٹاف کی کمی کو پوراکرنے کیلئے 2 چوکیدار، 1 مالی اور 2 خاکروب مہیا کئے جائیں گے تاکہ صفائی اوردیکھ بھال ہوسکے اجلاس میں بتایا گیا کہ شہید بینظیر بھٹو اسپورٹس اسٹیڈیم (گاما اسٹیڈیم) میرپورخاص میں انتظامی امور نہ ہونے کی وجہ سے اسٹیڈیم کی دیکھ بھال نہیں ہورہی ہے جس پر کمشنر نے حکم دیا کہ گاما اسٹیڈیم کا انتظام ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کو سونپا جائے اور کہا کہ گاما اسٹیڈیم میں ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر شادی بیاہ یا کوئی بھی تقریبات نہیں ہونا چاہئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی کمشنر نے ڈائریکٹر کالجز، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن اور چیئرمین تعلیمی بورڈ کو ہدایت کی وہ انٹر کالجز اسپورٹس منعقد کراکر رپورٹ دیں تاکہ حکومت کو رپورٹ بھیجی جائے کمشنر نے کہا کہ مقامی کھیلوں کے فروغ کیلئے ڈویژن اور ضلع انتظامیہ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے