Home / اہم خبریں / بیوٹی میٹس فِٹنس، سلیبرٹی میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ مونا جے کی بلاگرز کے ساتھ خصوصی بیٹھک

بیوٹی میٹس فِٹنس، سلیبرٹی میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ مونا جے کی بلاگرز کے ساتھ خصوصی بیٹھک

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) بیوٹی میٹس فِٹنس، سلیبرٹی میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ مونا جے کی بلاگرز کے ساتھ خصوصی بیٹھک- کراچی بیوٹی میٹس فٹنس’ کے عنوان سے اپنی نوعیت کی منفرد، معلوماتی اور دلچسپ بیٹھک میک اپ اور بیوٹی گرو مونا جمال المعروف مونا جے نے اپنے سیلون میں بلاگرز کے ساتھ سجائی۔ اس دوران مونا جے نے جو ہمیشہ کی طرح بے حد پرکشش لگ رہی تھیں مہمانوں اور ہائی پروفائل بیوٹی بلاگرز کا استقبال کیا۔ انھوں نے پہلے اپنے بارے میں مختصر الفاظ میں بتایا اور پھر اپنے کام اور تجربے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد یوگا انسٹرکٹر حسن نے فٹنس کے خوبصورتی سے تعلق کے بارے میں ماہرانہ گفتگو کی۔ اگلے مرحلے میں ایک تھیراپی سیشن منعقد ہوا جس میں فیشل مساج کی تکنیک کا عملی مظاہرہ کر کے دکھایا گیا۔ اس کے بعد مونا جے نے میک اپ، اسکن کئیر اور فِٹنس کے حوالے سے اپنے تجربات شئیر کئے اور اچھا دِکھنے سے متعلق مفید اور مختصر مشورے دئیے۔ بلاگرز نے حسن اور مونا سے مختلف سوالات بھی کئے جن کے انھیں تفصیل سے جوابات دئیے گئے۔ یہ شام پر تکلف عصرانے کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی جس میں بلاگرز اور دیگر شرکا کو شکریہ کے طور پر ڈسکاونٹس واوچرز بھی دئیے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے