Home / اہم خبریں / آئی جی سندھ کی کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کے احکامات کے بعد ایس ایس پی میرپور خاص ضلع پوليس کا احسن اقدامات اسکولوں میں ننے بچوں کو گفٹ ٹافیاں پھولوں کے تحائف پیش کیے، سیلفیاں بنوائیں- اے ایس پی عمران مرزا نے اسپیشل ایجیو کیشن ریہبلیٹیشن اسکول میں خصوصی بچوں میں تحائف پیش کیئے

آئی جی سندھ کی کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کے احکامات کے بعد ایس ایس پی میرپور خاص ضلع پوليس کا احسن اقدامات اسکولوں میں ننے بچوں کو گفٹ ٹافیاں پھولوں کے تحائف پیش کیے، سیلفیاں بنوائیں- اے ایس پی عمران مرزا نے اسپیشل ایجیو کیشن ریہبلیٹیشن اسکول میں خصوصی بچوں میں تحائف پیش کیئے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپور خاص عابد بلوچ کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ میرپور خاص کے تمام تھانوں کے حدود میں پولیس نے اسکولوں میں جاکر بچوں سے ملاقات کی اور اسکول کے بچوں کیساتھ کچھ لمحات گذارے اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں میں تحائف پیش کیئے گئے. ایس ایس پی میرپور خاص کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پولیس عوام کی محافظ ہے عوام اور پولیس کا تعاون جرائم کے خاتمے کیلئے انتہائی ضروری ہے. ایس ایس پی عابد علی بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی سندھ سید کلیم امام کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے احکامات جاری کیئے ہیں جسکے بعد عوام کیساتھ ملاقاتوں کھلی کچہریوں سے پولیس کیخلاف منفی سوچ میں واضح کمی آئی ہے ساتھ ہی بچوں اور عام شہریوں میں پولیس سے جو خوف پایا جاتا ہے اسکے خاتمے میں بھی مدد ملے گی. آج میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے تمام اسکولوں میں پولیس پہنچی تو اسکول میں زیر تعلیم بچوں نے پولیس افسران کا شاندار استقبال کیا اس موقع پر لیڈی پولیس اہلکار بھی ہمراہ تھیں پولیس کی جانب سے بچوں میں تحائف پیش کیئے گئے. اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں نے میرپورخاص پولیس کی جانب سے تحائف وصول کرتے ہوئے اظہار خیال کیا کہ سندھ پولیس پر ہمیں فخر ہے اور ہم میں سے بہت سے بچوں کی خواہش ہے کہ وہ تعلیم سے فراغت کے بعد محکمہ پولیس میں شامل ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے