کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں ابراہیم حیدری پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف گھیراٶ پولیس اور ڈکیتوں میں فاٸرنگ اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اشتہاری ملزم ایس ایچ او ابراہیم حیدری سید علی حسن کے شکنجے میں۔ غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، 1060 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد مقدمہ درج تفتیش کا آغاز۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات- ایس ایچ او ابراہیم حیدری سید علی حسن نے غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کو جیل منتقل کردینے کا عزم کرلیا- پولیس اور ڈکیتوں میں فاٸرنگ کا تبادلہ اسحاق ولد عظیم خان زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اشتہاری ملزم ایس ایچ او ابراہیم حیدری سید علی حسن کے شکنجے میں ملزم ریاست عرف مستا جوکہ پولیس کو مختلف جراٸم کی وارداتوں میں مطلوب ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی اور 1060 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے۔
![]()