کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کا غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کے خلاف کریک ڈاؤن چوروں لٹیروں کا ہوا گھیرا تنگ اسٹریٹ کرمنلز ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کے نشانے پر 2 عناصر گرفتار غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع- تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو و ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات- ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے معاشرے کے ناسوروں کے لئے زمین تنگ کرنا شروع کردی کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 عناصروں کو دپوچ لیا ملزمان میں شامل منور ولد محمد اسلم اور سمیر ولد افتخار احمد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہوجاتے تھے ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران درجنوں سے زاٸد متعدد جراٸم کی وارداتيں کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے- رابطہ کے دوران ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ جرم سے جڑے ہر عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے انکا مکمل صفایا کرکے علاقہ عوام و شہریوں کو ریلیف و تحفظ فراہم کیا جاٸیگا۔
![]()