کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں ڈاکس پولیس کی کارروائی 2 منشیات فروش گرفتار مختلف قسم کی چرس برآمد۔ مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سٹی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات- ایس ایچ او ڈاکس پرویز علی سولنگی نے منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈاٶن شروع کردیا دوران کارروائی 2 عناصر گرفتار۔ بلاول ولد عبداللہ اور ازیر ولد محبت خان کے قبضے سے مختلف قسم کی چرس برآمد ملزمان کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔
![]()