کراچی (رپورٹ: زیشان حسین) آل پاکستان مسلم لیگ کے زیر اہتمام کراچی بہادرآباد چار مینار پر گزشتہ دنوں قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی معصوم مقتول زینب کے کے حق میں مظاہرے کیا گیا جس میں اے پی ایم ایل سندھ کے رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی- اے پی ایم ایل سندھ کے رہنما احسان اللہ اور اسلم منہائی نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ معصوم زینب کے قاتل کی اب گرفتاری کا نہ ہونا حکومت پنجاب کی ناکامی کے منہ بولتا ثبوت ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ زینب کے قتل میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے اور اس واقعے میں ملوث ملزمان کو سخت اور عبرتناک سزا دی جائے۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے زیر اہتمام کراچی بہادرآباد چار مینار پر درندگی کا نشانہ بننے والی معصوم مقتول زینب کے کے حق میں مظاہرہ تصاویر نوپ نیوز