Home / اہم خبریں / خسرہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تفصیل جاری

خسرہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تفصیل جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) قومی ادارہ صحت نے گزشتہ پانچ سال کے دوران خسرہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تفصیل جاری کردی ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں کے دوران خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں مجموعی طور پر پچاس ہزار 398 افراد خسرہ وائرس کا شکار ہوئے ہیں ۔قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 2012 سے دسمبر2017 تک خسرہ سے متاثرہ کل 50 ہزار 398 افراد میں سب سے زیادہ سندھ کے 16 ہزار 366 ،خیبر پختونخوا کے بارہ ہزار 169 اور پنجاب کے 10ہزار 970 مریض شامل ہیں ۔رپورٹ کے مطابق خسرہ سے متاثرین سندھ کے 33 فیصد ،خیبر پختونخوا کے 26 فیصد ،پنجاب کے 24 فیصد ،بلوچستان کے 9 فیصد ،فاٹا کے 6 فیصد ،آذاد کشمیر کے 2 فیصد ،اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے ایک ایک فیصد افراد شامل ہیں ۔رپورٹ کے مطابق خسرہ سے سب سے زیادہ کم عمر بچے اور حاملہ خواتین سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق خسرہ اور وائرس عموماًاکتوبر کے مہینے میں پھیلنا شروع ہوتا ہے اور جنوری میں سب سے زیادہ پھیل جاتا ہے پھر اس کی تعدا دمیں کمی ہوجاتی ہے اور اپریل کے مہینے میں یہ وائرس مزید پھیلتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے