تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ناقص کارکردگی کے حامل سکولوں کیخلاف سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائیگی

ناقص کارکردگی کے حامل سکولوں کیخلاف سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائیگی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ابتدائی وثانوی تعلیم خیبرپختو نخوانے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں سرکاری سکولوں میں رائج سکول مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت کارکردگی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کردی ہے ناقص کارکردگی کے حامل سکولوں کیخلاف سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائیگی، ذرائع کیمطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخواکو مختلف اضلاع کے سرکاری سکولوں سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں کہ جن علاقوں میں بجلی کے مسائل ہیں ،وہاں پر انٹرنیٹ کامسئلہ درپیش ہے وہاں کے سکولوں میں سکول مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت کارکردگی انتہائی ناقص ہے جس کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے جس پر محکمہ تعلیم نے ان تمام سکولوں کے سربراہان کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ سکولوں میں سکول مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو مزید بہتر بنانے اورفعال رکھنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے