Home / اہم خبریں / سینکڑوں ملازمین کا ڈیوٹیوں سے غیر حاضر رہنے کا انکشاف

سینکڑوں ملازمین کا ڈیوٹیوں سے غیر حاضر رہنے کا انکشاف

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا میں سینکڑوں کی تعداد میں ملازمین کا ڈیوٹیوں سے مسلسل غیر حاضر رہنے کا انکشاف ہوا ہے مذکورہ غیر حاضر ملازمین باقاعدگی سے حکومت سے تنخواہیں بھی وصول کررہے ہیں انکوائری کمیٹی نے طویل غیر حاضر رہنے والے ملازمین کو فارغ کرنے کی سفارش کردی ہے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر ورکرز ویلفیئر بورڈ کے معاملات کے بارے میںڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ و فنانس اعظم خان کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیٹی نے اپنی عبوری رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کی ہے ذرائع کے مطابق رپورٹ میںا س بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں سینکڑوں ایسے ملازمین موجود ہیں جو باقاعدگی سے تنخواہیں لینے کے باوجود ڈیوٹیوں سے طویل عرصے سے غیر حاضر ہیں عبوری رپورٹ میں انکوائری کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ طویل عرصے سے غیر حاضر ملازمین کو فوری طور پر فارغ کیا جائے جب کہ دیگر غیر حاضر ملازمین کو ملازمتوں سے معطل کیا جائے ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی مکمل رپورٹ آئندہ چند روز میں صوبائی حکومت کو پیش کرے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے