ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان جیل اور بنوں جیلوں پر حملوں کے واقعات کے بعد دہشت گردوں کے لئے زیر زمین جیل بنانے کا منصوبہ دو سال بعد مکمل کرلیا گیا۔ جبکہ خیبر پختونخوا میں دہشت گرد قیدیوں، عام قیدیوں سمیت سزائے موت وغیرہ کے قیدیوں کا ڈیٹا بھی کمپیوٹرائزڈ کرلیا گیا ہے۔ سنٹرل جیل پشاور میں زیر زمین جیل غیر ملکی جیلوں کی طرز پر بنائی گئی ہے تاہم شدت پسند درجنوں قیدیوں کو زیر زمین جیل میں منتقل کیا جائے گا۔ زیر زمین جیل میں اہم دہشت گرد قیدیوں کے لئے ہسپتال سمیت دیگر اہم سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں جیل خانہ جات ذرائع نے بتایا کہ کہ مردان جیل کے بعد سنٹرل جیل پشاور میں بھی زیر زمین جیل بنائی گئی ہے جس میں صرف اہم شدت پسند قیدیوں کو منتقل کیا جائے گا۔ زیر زمین جیل کے لئے علیحدہ راستے وغیرہ بھی بنائے گئے ہیں اور جیل کے افتتاح کے لئے صوبائی حکومت سے وقت لینے کی درخواست کی گئی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان جیل اور بنوں جیلوں پر حملوں کے واقعات کے بعد زیر زمین جیل بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا
![]()