کراچی (نوپ نیوز) پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ سانحہ نشترپارک کے ملزمان کا تعین کرنے کیلئے مقدمے کو فوجی عدالت میں منتقل کیا جائے ، 5 جنوری کو راولپنڈی تاکراچی ٹرین مارچ اور 6 جنوری کو نشترپارک جانثاران مصطفی، تحفظ بیت المقدس وختم نبوت کانفرنس ہوگی ،ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے مرکز اہلسنت پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ رابطہ کمیٹی کے رکن محمد شہزاد قادری ،فہیم الدین شیخ ،محمد طیب قادری بھی موجود تھے ،شاہد غوری کا کہنا تھا کہ پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام 5 جنوری کوراولپنڈی سے کراچی تک تحفظ ختم نبوت وبیت ا لمقدس ٹرین مارچ ہوگا-
ٹرین مارچ کی قیادت سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجازقادری کریں گے، ٹرین مارچ 5 جنوری کو صبح 7:30 بجے بذریعہ ’’تیزگام ٹرین ‘‘ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے کراچی کی طرف روانہ ہوگا، مذکورہ مقررّہ روٹ پرواقع ریلوے اسٹیشنوں پر سنی تحریک کے کارکنان، علماء ومشائخ اور عوام الناس بھر پور استقبال کریں گے ، اس ٹرین مارچ کا مقصد عوام میں تحفظ عقیدہ ختم نبوت ؐ وبیت المقدس کے لیے شعور بیدار کرنا ہے، ختم نبوت کا حلف حزف کرنیوالے مجرموں کو اب تک سامنے نہ لانا یہ ثابت کرتا ہے کہ تحفظ ختم نبوت قانون کے خلاف سازش میں ن لیگ کی مرکزی قیادت شامل ہے، یہی وجہ ہے کہ حکومت وعدے کے باوجود راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی، قادیانی نواز حکمران مسلسل مجرموں کی پشت پنائی کی پالیسی پر گامزن ہیں، لیکن ہم انھیں بتا دیناچاہتے ہیں کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کوئی بھی بڑی سے بڑی قربانی دینے سے ہرگز دریغ نہیں کرینگے۔ 5 جنوری کاسورج قوم میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی نئی امید لے کر طلوع ہو گا ،انہوں نے کہا کہ 6 جنوری کو پاکستان سنی تحریک کے تحت عظیم الشان جانثاران مصطفی بسلسلہ تحفظ بیت المقدس و تاجدار ختم نبوت کانفرنس نشتر پارک میں ہوگی جس میں ملک بھر علماء مشائخ اہلسنت، سیاسی وسماجی قائدین خطاب کرینگے جبکہ خصوصی خطاب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کرینگے ،جس میں موجودہ حالات اور حکومت کی منفی و عوام دشمن پالیسیوں کو عوام کے سامنے لایا جائیگا ،ٹرمپ کے پاکستان مخالف منفی رویہ کی مذمت اورپاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو اجاگر کیا جائیگا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کو نشترپارک میں ہونیوالی جانثار ان مصطفی کانفرنس کی اجازت مل چکی ہے ،نشتر پارک میں جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں کام شروع ہوچکا ہے ،انتظامیہ کی سیکیورٹی کے علاوہ PST کے 300 رضا کار نشترپارک گراؤنڈ کے اندر اور باہر سیکیورٹی انتظامات کو بخوبی انجام دینگے ،انہوں نے کہا کہ نشترپاک میں ہونیوالی کانفرنس کے بینرز ،پینا فلیکس نارتھ کراچی ،کلفٹن ،دھوراجی سے اتار دیئے گئے ہیں جو ہمارے کانفرنس کے خلاف سازش ہے، کے ایم سی کو شہر بھر میں صرف ہمارے بینرز ،پینا فلیکس نظر آئے غیر قانونی ہولڈنگ بورڈ نظر نہیں آتے ایسا لگ رہا ہے کہ کے ایم سی کے ملازمین کو ہمارے خلاف استعمال کیا جارہا ہے کراچی کی انتظامیہ نوٹس لے ،ان کا کہنا تھا کہ 2006ء میں نشتر پارک میں دہشتگردی کرنیوالوں کو اب تک نشان عبرت نہیں بنایا گیا جس کی وجہ سے دہشتگردوں کے حوصلے بلند اور دہشتگردی کو آکسیجن ملی ہے، بد دیانت حکمران سانحہ نشترپارک کے قاتلوں کو بے نقاب اور انجام تک نہیں پہنچانا چاہتے، آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ نشترپارک کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے ،تحریک ختم نبوت ؐ کو سبوتاژ کرنے کیلئے نئے سال کے آغا ز پر ہی پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام پرمہنگائی بم گرا دیا ہے،حکومت نے فوری طور پر پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو واپس نہ لیاتو دیگرسیاسی جماعتوں کیساتھ مل کر حکومت مخالف بڑی احتجاجی تحریک کا اعلان کریں گے۔
سانحہ نشترپارک کے ملزمان کا تعین کرنے کیلئے مقدمے کو فوجی عدالت میں منتقل کیا جائے- رہمنا سنی تحریک محمد شاہد غوری فوٹو نوپ نیوز