Home / اہم خبریں / کالا باغ ڈیم نہ بننے سے ہر سال 196 ارب کا نقصان ہو رہا ہے۔ سید بلال مصطفی شیرازی

کالا باغ ڈیم نہ بننے سے ہر سال 196 ارب کا نقصان ہو رہا ہے۔ سید بلال مصطفی شیرازی

لاہور (نوپ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم نہ بننے سے ہر سال 196 ارب کا نقصان ہو رہا ہے جو تشویش ناک امر ہے قیمتی پانی ذخیرہ کرنے کی بجائے سمندر میں گر کر ضائع ہو رہا ہے لیکن حکمران بڑے آبی ذخائر تعمیر نہ کرنے اور پرائیویٹ پاور پلانٹس سے مہنگی بجلی حاصل کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں جو بیڈ گورننس ہے انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمہ اور سستی بجلی کے حصول اور زراعت کے لیے سارا سال دریاؤں میں پانی کی دستیابی کے لئے کالا باغ ڈیم سمیت بڑے آبی ذخائر کی تعمیر ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں یوتھ ونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید پڑھیں: پاک بحریہ کے جہازوں کا اومان کا خیر سگالی و تربیتی دورہ
https://www.nopnewstv.com/goodwill-and-training-visit

 

سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ آبی ذخائر سے بجلی نہ بنانا قوم پر ظلم اور پرائیویٹ پاور پلانٹس سے مہنگی ترین بجلی عوام کو فراہم کرنا قوم پر عذاب ہے سستی بجلی کے حصول اور لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمہ کے لیے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا فوری آغاز کیا جائے۔ کیونکہ مہنگی بجلی عوام اور صنعت کار دونوں کے مفادات کے خلاف ہے ۔

کالا باغ ڈیم نہ بننے سے ہر سال 196 ارب کا نقصان ہو رہا ہے- سید بلال مصطفی شیرازی فائل فوٹو

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے