تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میاں چنوں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں انسانی مسیحاؤں کی انسانیت دم توڑ گئی- نوپ نیوز کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مردہ بچے کو کوڑے سے نکلوایا

میاں چنوں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں انسانی مسیحاؤں کی انسانیت دم توڑ گئی- نوپ نیوز کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مردہ بچے کو کوڑے سے نکلوایا

میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) میاں چنوں کے نواحی گاؤں 49 پندرہ ایل کی رہائشی امینہ بی بی جوکہ حاملہ تھی جس کو رشتہ داروں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا- حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل- ڈاکڑوں کا میڈیکل رپورٹ دینے سے انکار فرضی ٹریٹمنٹ دے کر گھر بھیج دیا- اگلے روز خاتون کی مزید طبیعت بگڑنے پر ریسکیو 1122 کی گاڑی میں ہی خاتون نے مردہ بچے کو جنم دے دیا- جب زچہ و بچہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو ہسپتال انتظامیہ نے مردہ بچے کو کوڑے کی ٹوکری میں ڈال دیا- مردہ بچہ تین دن کوڑے کی ٹوکری میں پڑا رہا- نوپ نیوز ” نیوز آف پاکستان” کی ٹیم کے پہچنے پر مردہ بچے کو کوڑے والی ٹوکری سے نکال کر ٹیبل کے دراز میں رکھ دیا گیا- ابھی تک بچے کو دفن نہیں کیا گیا

About admin

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ: پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان، 5 اگست کو کینیا روانہ ہو گی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کی 11 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے