Home / اہم خبریں / یوم ولادت رسول صلى الله عليه وسلم منانے کو شرک وبدعت کہنے والے اسلامی تعلیمات سے ناآشنا ہیں- سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری

یوم ولادت رسول صلى الله عليه وسلم منانے کو شرک وبدعت کہنے والے اسلامی تعلیمات سے ناآشنا ہیں- سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ صبح بہاراں جشن ولادت رسول منانے کیلئے تیاریوں مکمل ہوچکی ہیں، پاکستان سنی تحریک کے تحت 11ربیع الاول کو لیاقت آباد ڈاکخانہ سے عظیم الشان ریلی نکالی جائیگی، 12 ربیع الاول کو مرکزی جلوس مرکز اہلسنت سے برآمد ہوگا اور نمائش پر اختتام پذیر ہوگا، عاشقان رسول شرکت کو یقینی بنائیں، جلسے، جلوس ریلیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے، کارکنان کے جوش و جذبے اور عوام میں میلاد منانے کا شعور اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کارکنان و عوام اہلسنت امن و امان کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کریں، یوم ولادت رسول منانے کو شرک و بدعت کہنے والے اسلامی تعلیمات سے ناآشنا ہیں- عدل و انصاف اور عوام کو ان کے حقوق فراہم کرنے کیلئے حکومت مثبت کردار ادا کرئے، سود پر بیرونی قرضے لینے کی بجائے حکمران اپنے وسائل پر انحصار کریں، شریعت نے واضع اعلان کردیا ہے سود لینے اور سود دینے والا دونوں جہنمی ہیں، حکومت سود کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے اولین بنیادوں پر کام کرئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سیکٹر کنوینر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، علاقائی سطح پر پرچم کشائی اور مرکزی ریلی و جلوس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ نبی کریم صلى الله عليه وسلم کے یوم ولادت پر چراغاں کرنا عبادت ہے انہوں نے کہا کہ جلسے، جلوسوں اور ریلیوں میں دورود و سلام سے فضاء کو معطر کردیں، انتظامی طور پر حکومت پولیس و رینجرز اور شہری حکومت کی یقین دہانیوں پر امید کرتے ہیں پوری کی جائینگی، اہلسنت و جماعت کی تمام تنظیمات رینجرز و پولیس اور حکومت سے مکمل تعاون کرینگی، انہوں نے کہا کہ شر انگیزی پھیلانے والوں پر عاشقان رسول گہری نظر رکھیں اور کسی بھی منفی سرگرمی کی پولیس کو فوری اطلاع دیں، انہوں نے کہا کہ یوم ولادت رسول ہمیں ایک دوسرے کا احترام، برداشت، صبر ظلمتوں اور اندھیروں کو ختم کرنے کا درس دیتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے