Home / اہم خبریں / میہڑ واٹر کمیشن کے سربراہ ریٹایرڈ جسٹس امیر مسلم ہانی کا میہڑ کے واٹر سپلائی اسکیم فلٹر پلانٹ کا دورہ- 10 دن ميں تمام مسائل حل کرنے کا حکم

میہڑ واٹر کمیشن کے سربراہ ریٹایرڈ جسٹس امیر مسلم ہانی کا میہڑ کے واٹر سپلائی اسکیم فلٹر پلانٹ کا دورہ- 10 دن ميں تمام مسائل حل کرنے کا حکم

ميہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ واٹر کمیشن کے سربراہ ریٹایرڈ جسٹس امیر مسلم ہانی کا میہڑ کے واٹر سپلائی اسکیم فلٹر پلانٹ کا دورہ، کاشتکاروں کا ککول نہر پر قبضوں اور معذرو افراد ویل چیئر نہ ملنےخلاف احتجاج واٹر کمیشن کے سربراہ امیر مسلم ہانی کا ککول نہر سے قبضے ہٹانے کا حکم- دس دنوں میں ڈی سی دادو سے رپورٹ طلب- تفصیلات کے مطابق میہڑ واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس امیر مسلم ہانی نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کیا- ریٹایرڈ جسٹس امیر مسلم ہانی کا میہڑ کےدورے وقت کاشتکاروں نے ککول نہر پر قبضوں پانی کی کمی اور ککول نہر میں شہر کےگندے پانی کے چھوڑنے کے خلاف سکندر سوڈھر کی رہنمائی میں احتجاج کیا اور کہا کے آپ کے دیے گئے حکم پر میونسپل کمیٹی اور آبپاشی کھاتے کے عملدار عمل نہیں کر رہے ککول نہر پر قبضے کیے جا رہے ہیں ککول نہر میں پانی کی قلت ہے جس پر جسٹس امیر مسلم ہانی نے ڈی سی دادو شاہ زمان کہڑو اور تمام اداروں کے زمینداروں سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے 10 دن ميں تمام مسائل حل کرنے کا حکم دیا اور آبادگاروں آبپاشی پبلک ھیلتھ اور میونسپل کمیٹی کے عملداروں کو 19 نومبر کو ڈی سی آفس دادو ميں طلب کرلیا دوسری طرف معذور افراد کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے جسٹس امیر مسلم ہانی نے ڈی سی دادو شاہ زمان کہڑو کو ویل چیئر دینے کا حکم دیا جبکہ امیر مسلم ہانی کے دورے کے دوران ڈی سی دادو شاہ زمان کھڑو میونسپل کمیٹی میہڑ کے سی ایم او اورنگزیب مگسی، چیف آفیسر عمران سیال اور پبلک ھیلتھ روینیو ایریگیشن کےعملدار بھی ساتھ تھے جبکہ پولیس بھی الرٹ تھی

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

عالمی یوم آزادی صحافت پر سید مراد علی شاہ کا صحافیوں کو خراجِ تحسین، آزادیٔ صحافت کو جمہوریت کی بنیاد قرار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے