میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) نواحی گاؤں پندرہ ایل 45 کے قریب ناکہ لگا کر لوٹنے والے ڈاکوؤں کا دوران ڈکیتی راہگیر پر تشدد- عوام کی مدد سے پولیس نے تعاقب کر کے ایک ڈاکو گرفتار کر لیا-تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نوحی گاؤں پندرہ ایل 45 میں تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران ایک راہگیر کو زخمی کر دیا شور واویلہ سن کر قریبی لوگ جمع ہوگئے اور پولیس کو اطلاح کر دی پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر عوام کی مدد سے پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی اور جاۓ وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش میں بھاگ کھڑے ہوۓ مگر کچھ ہی فاصلے پر پولیس کے تعاقب کی وجہ سے ڈاکوؤں قریبی کماد کی فصل میں چھپ گئے پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر کماد میں چھپے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی تو کچھ دیر بعد ڈاکوؤں کے ایک ساتھی نے کماد کی فصل سے باہر نکل کر پولیس کو گرفتاری دے دی جبکہ اس کے دیگر دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے گرفتار ڈاکو کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا پولیس زرائع کے مطابق پکڑے جانے والے ڈاکو سے مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو بھی پولیس جلد گرفتار کرلے گی
![]()