Home / اہم خبریں / سرکاری سکولوں میں طلبہ کو پرائیویٹ سکولوں کے نوٹس سے نصاب پڑھانے کی شکایات

سرکاری سکولوں میں طلبہ کو پرائیویٹ سکولوں کے نوٹس سے نصاب پڑھانے کی شکایات

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ کے مختلف سرکاری سکولوں میں طلبہ کو پرائیویٹ سکولوں کے نوٹس سے نصاب پڑھانے کی شکایات موصول ہوئی ہیں جن کے مطابق سرکاری سکولوں میں طالبات کو جبکہ بعض سکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے طلباء کو اینڈرائڈ فونز سے گوگل کے ذریعے نصاب سرچ کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق ڈیرہ میں متعدد سکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے آٹھویں اور نویں جماعت کی طالبات کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ سائنس مضامین کے امتحان کی تیاری کیلئے پرائیویٹ سکول کے نوٹس سے مدد لیں جس کے ذریعے طالبات کو پڑھنے میں آسانی ہوگی ذرائع نے بتایا کہ درسی کتب کی موجودگی کے باوجود طالبات کو اینڈرائڈ فونز خرید کر گوگل کے ذریعے اپنا نصاب سرچ کرنے کے احکامات جاری کرنا سوالیہ نشان ہے جس پر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے