Home / اہم خبریں / اپسما کا میرپورخاص ڈویژن کے لئے یونیورسٹی کے قیام کا پرزور مطالبہ- گورنر سندھ نے عمل درآمد کی یقین دہانی کروادی

اپسما کا میرپورخاص ڈویژن کے لئے یونیورسٹی کے قیام کا پرزور مطالبہ- گورنر سندھ نے عمل درآمد کی یقین دہانی کروادی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن سندھ کے ایک وفد نے مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ کی قیادت میں گورنر سندہ جناب عمران اسمائیل سے ملاقات کی اور گورنر کو کراچی میں دسمبر میں ہونے والے سید خالد شاہ شہید ایوارڈز تقریب کے لئے مدعو کیا جس میں پورے سندھ کے پوزیشن ہولڈرز طالب علموں اور ماہر تعلیم کو ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ وفد نے گورنر کو سندھ میں اپسما کی تعلیمی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع اپسما میرپورخاص ریجن کے صدر فیصل خان زئی نے گورنر کو میرپورخاص ڈویژن میں تعلیمی سہولیات کے فقدان سے آگاہ کیا اور میرپورخاص ڈویژن کے لئے یونیورسٹی کے قیام کا پرزور مطالبہ بھی کیا جس پر گورنر نے عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کروائی۔ قبل از ایسوسی ایشن کے وفد نے سیکریٹری تعلیم سندھ سے بھی ملاقات کی اور سیکریٹری کو پرائیویٹ اسکولز کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر سیکریٹری ایجوکیشن سندھ نے تمام مسائل کے حل کے لئے یقین دلایا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سندھ منسوب صدیقی، محترمہ رفیع ملاح، غلام مجتبی دایو، عتیق شمسی، محمد فرقان بلال، اشرف بن محمد اور دیگر عہدے داران بھی موجود تھے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے