Home / اہم خبریں / جب تک لاپتہ افراد کو بازیاب نہیں کروایا جاتا تب تک یہ پر امن احتجاج اسی انداز سے جاری رہے گا- امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن پریس کانفرنس

جب تک لاپتہ افراد کو بازیاب نہیں کروایا جاتا تب تک یہ پر امن احتجاج اسی انداز سے جاری رہے گا- امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن پریس کانفرنس

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کی جانب سے کراچی پریس کلب میں منعقدہ شیعہ رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حسن صلاح الدین،علامہ باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری، ایڈوکیٹ حسین عباس و دیگر نے گذشتہ دنوں اسلام آباد سے چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان انجینئر سید رضی العباس شمسی کی جبری گمشدگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں سے شیعہ علماء، دانشوروں، جوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرا د کی ماروائے عدالت گرفتاریاں اور جبری گمشدگیوں میں اضافہ قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ انجینئر سید رضی العباس شمسی انتہائی ذمے دار شہری ہونے کے ساتھ سماجی اور فلاحی امور میں دن رات کوشاں رہنے والے انسان ہیں، دور دراز علاقوں میں پسماندہ افراد کی بحالی کے لیے شب و روز مصروف عمل رہتے ہیں، علامہ شیخ حسن صلاح الدین کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے ستر سے زائد افراد لاپتہ ہیں، جن کی بازیابی کے لیے پر امن احتجاج، جیل بھرو تحریک و دیگر اقدامات کی بدولت چند نوجوان بازیاب ہوگئے، تاہم اس سے زیادہ تعداد میں پھر لاپتہ کر دئے گئے، ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ہمارے جوانوں اور بزرگوں کو عدالتوں میں پیش کیا جائے، اگر ان پر جرم ثابت ہوجائے تو انہیں آئین پاکستان کے تحت سزا دی جائے ورنہ فوری رہا کر دیا جائے، معروف سماجی شخصیت اور پیشے سے انجینئر سید رضی العباس شمسی 23 اکتوبر 2018 کے روز کام کے سلسلے میں گھر سے گئے تھے جس کے بعد سے تاحال ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا، ان کی گمشدگی کی درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کروا دی گئی ہے، جب تک لاپتہ افراد کو بازیاب نہیں کروایا جاتا تب تک یہ پر امن احتجاج اسی انداز سے جاری رہے گا، شیعہ رہنماوں نے وفاقی حکومت، آرمی چیف، چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین سید رضی العباس شمسی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق مرکزی صدر رضوان کاظمی سمیت دیگر لاپتہ شیعہ افراد کو جلد ازجلد بازیاب کروایا جائے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے