Home / اہم خبریں / کراچی میں درخشاں پولیس نے 9 گداگرں سمیت منشیات فروش و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی میں درخشاں پولیس نے 9 گداگرں سمیت منشیات فروش و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کا گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی پر تابڑ توڑ چھاپوں کا سلسلہ جاری۔ 9 گداگر کے ساتھ ساتھ منشیات فروش و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مقدمہ درج تفتیش جاری- تفصیلات کے مطابق حکام بالا کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوۓ ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے معاشرے کے ناسوروں سمیت گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی اور شہریوں کو بے وقوف بناکر باآسانی لوٹنے والے 9 عناصروں سمیت منشیات فروشی میں ملوث سمیت اشتہاری ملزمان کے لئے تابڑ توڑ کارروائيوں کے سلسلے کو جاری رکھا۔ گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے عناصروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین عمل میں لائی جارہی ہے دوسری جانب کارروائی کے دوران ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کی سربراہی میں اہلکاروں نے بدنام زمانہ منشیات فروش سمیت اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا- ملزمان میں شامل عبدالغفار خان ولد سعید محمد کے قبضے سے 1100 گرام اعلیٰ نسل کی چرس جبکہ مفرور ملزم عبدالرحمن ولد عبدالسلام کراچی پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب بھی ہے چرس کے مقروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف امتناعی منشیات ایکث کے تحت درج کرکے مفرور ملزم سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔ رابطہ کے دوران ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ معاشرے کے ناسور کتنے ہی با اثر کیوں نا ہوں انکے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جاٸیگی

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے