میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) محکمہ بہبود آبادی میرپورخاص کی جانب سے ضلع میرپورخاص میں بڑھتی ہوئی آبادی کے اثرات اور ان کا تدارک اورسماجی رہنماؤں کا کردار کے موضوع پر ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف سرگرم سماجی رہنماؤں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی بہبود آبادی افسر اعجاز سیال نے اس بات پر زور دیا کہ خاندانی منصوبہ بندی کو قومی فریضہ سمجھا جائے بچوں کی پیدائش میں وقفے کے رجحان کو تقویت دی جائے گاؤں کی سطح پر آگاہی پروگرام میں تعاون کیا جائے جدید خاندانی منصوبہ بندی کے طریقے عام لوگوں تک پہنچائے جائیں انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کو خاندانی منصوبہ کی افادیت اوراہمیت کو سمجھ کر عمل کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں اسلئے سماجی لوگوں کو آگے آنا ہوگا ہم ہرسطح پر چھوٹا خاندان کے پروگرام کو عام کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں-
![]()