پشاور (رپورٹ: جنید وزیر) مقتول پولیس آفیسر پشاور ایس پی طاہر داوڑ کی بیٹی اپنے والد کے زندہ آمد کی منتظر تھی مگر اس کی یہ تمنا ادھوری ہی رہ گئی شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والا مقتول پولیس آفیسر پشاور ایس پی طاہر داوڑ کی میت جلال آباد میں پاکستانی قونسلیٹ کے حوالے- پاک افغان سرحد طورخم باڈر پر افغان سیکورٹی حکام نے پاکستانی پولیس آفیسرکی نعش کو ایف سی کے حوالے کردیا- مقتول پولیس آفیسر ایس پی طاہر داوڑ چند روز قبل اسلام آباد سے لاپتہ ہوگیا تھا جوکہ افغانستان میں قتل کر دیا گیا-
![]()