Home / اہم خبریں / ذیابیطس کا عالمی دن آج ملک بھر کی طرح سول اسپتال میرپورخاص میں بھی منایا گیا

ذیابیطس کا عالمی دن آج ملک بھر کی طرح سول اسپتال میرپورخاص میں بھی منایا گیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص ذیابیطس کا عالمی دن آج ملک بھر کی طرح سول اسپتال میرپورخاص میں بھی منایا گیا- ذیابیطس پر فزیشن ڈاکٹر راجکمار صوفی اور بچوں کے ماہر ڈاکٹر عبدالواحد خاصخیلی اور ڈاکٹر گریش کمار نے اظہار خیال کیا۔ مقررین نے عوام کو آگاہ کیا کہ ذیابیطس سے بچاؤ کے لئے ورزش اور وزن کا کم کرنا، غذا میں سبزیوں اور فروٹ کا استعمال اور چیک اپ ضروری ہے۔ عوامی آگاہی کے لئے سول اسپتال کے گیٹ تک واک کی گئی۔ پروگرام میں پاکستان میڈیکل ایسوس ایشن میرپور خاص کی نمائندگی ڈاکٹر عبدالواحد خاصخیلی نے کی-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے