پنجگور (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایرانی بارڈر پر ایرانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 پاکستانی باشندے جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق بلوچستان اور پشاور سے ہے- اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان سے پک اپ گاڑی میں سوار 7 افراد ایران کی جانب جا رہے تھے کہ بلوچستان کے علاقے پنجگور کی تحصیل پروم سے جڑے بارڈر کراس کرنیوالے تھے کہ ایرانی فورسز نے آندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بلوچستان کے علاقے ضلع کیچ کے رہائشی عبداللہ اور ناوک سکنہ مہمند ایجنسی سے بتایا جاتا ہے- زخمیوں میں دلاور سکنہ کوئٹہ، حمزہ اللہ خان سکنہ مہمند ایجنسی شامل ہیں، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ ڈرائیور سمیت دیگر افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے-
![]()